جیسے مسلمان مساجد پر حملے نہیں کر تے، جیسے مسلمان امام بارگاہوں اور مزارات پر بم نہیں مار تے ۔ جس طرح اللہ اور اس کے پیارے نبی کے پیروکار اپنے کلمہ گو بھائیوں کو ذبح نہیں کر تے۔جس طرح مسلمان ننھے معصوم بچوں کو سکول میں گھس کر بے رحمی سے قتل نہیں کرتے اورجس طرح ایسے تمام واقعات کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ ان کے پیچھے ہمارے ازلی دشمن بھارت کا ہاتھ ہے اور ایسی حرکتیں ہنود و یہود کی ان سازشوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو بد نام کرنا ہے بالکل اسی طرح ہمیں آنکھیں بند کر کے یقین کر لینا چاہئے کہ کتوں، گدھوں، سور وں اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے بھی مسلمان نہیں ہیں۔ یہ بھارت یا اسرائیل کے ایجنٹ ہیں جو ہمیں بدنام کرنے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔ جس ملک میں جید علما ء لاکھوں کے روح پرور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوں ۔ جس ملک سے تبلیغی مشن دوسرے ممالک کو روانہ ہوتے ہوں ، جہاں مولانا طارق جمیل جیسی ہستیاں خطاب کے لئے آئیں تو گھنٹوں کے لئے ٹریفک جام ہو جائے ۔جہاں مساجد کے باہر مسواکیں تھوک کے بھاؤ فروخت ہوتی ہوں ۔نسواری ، سفید اور سبز پگڑیوں کی بہار ہو۔ آپ خود سوچئے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اس ملک میں حرام و حلال کی تمیز بھی ختم ہو جائے ۔نہیں صاحب نہیں یہ بھی ہنود و یہود کی سازش ہے جسے بے نقاب کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔
Next
« Prev Post
« Prev Post
Previous
Next Post »
Next Post »
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
EmoticonEmoticon