Wasim Akram firing case. Major Amir Rehman has sent a written apology



کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے۔ دوسری جانب وسیم اکرم نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی ہیں کہ عامر رحمان اپنا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیں تو ان کا معافی نامہ قبول کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کر لی ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پیر کے روز معافی نامہ عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان عبوری ضمانت پر ہیں۔
http://www.express.pk/story/387655/
Previous
Next Post »